9مئی واقعات کی شفاف انکوائری ہونی چاہیے

سابق سپیکر اسد قیصرکاکہنا کہ سانحہ9مئی کے واقعات کی شفات انکوائری چاہتے ہیں۔

 سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ  ملک میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف وزری ہورہی ہے۔نو مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ہم تو کہتے ہیں صاف شفاف انکوائری ہونی چاہیے۔یہ عملانا پولیس اسٹیٹ ہے ہماری بہنوں کی عزت کو پامال کیا گیا۔لاہور سے جو تحریک شروع ہوتی ہے وہ ہمیشہ کامیاب ہوئی۔ہم فوج کی عزت کرتے ہیں یہ ہمارے ملک کی فوج ہے۔

اسد قیصر کاکہنا تھا کہ  آئین پاکستان میں جو جو کسی کی ذمہ داری ہے وہ ادارہ اس میں رہ کر کام کرے۔ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے آئین اور قانون کی حکمرانی قائم ہو۔ہمارے کارکنوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے آپ ہماری آواز بنے۔

Back to top button