سانحہ 9مئی کیس،مسرت چیمہ،جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت منظور

 انسداد دہشت گردی عدالت  نےپی ٹی آئی رہنما  مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی سات   مقدمات میں 21 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

 عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ملزمان کی جانب سے آصف شہزاد ساہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

 انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ عدالت پیش ہوئے۔

 مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ نے سانحہ نو مئی کے مزید سات مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر دی۔

 ملزمان نے عسکری ٹاور حملہ کیس ، مسلم لیگ ہاؤس جلانے کے کیس ، تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ سمیت سات مقدمات میں ضمانت دائر کی۔

Back to top button