پاکستانی حج مشن 9مئی سے شروع ہوگا

پاکستان سے حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی سے شروع ہوکر9جون تک جاری رہے گا۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ اتریں گی۔24مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی۔فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہونگے۔کراچی سے 02 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے۔لاہور سے 03 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہونگے۔ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازم کرام سفر حج کا آغاز کریں گے۔سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی۔سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی۔259حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گا۔20جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔
