حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

حکومت نے پہلے 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا تاہم اب عیدالضحیٰ پر 28 جون کو بھی عام تعطیل ہوگی۔ یہ چھٹی یوم عرفات کی وجہ سے دی گئی ہے جو کہ 9 ذی الحج کو آتا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے پہلے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 29 اور 30 جون کو عید تعطیلات ہونی تھیں تاہم ایک دن اضافے کے بعد اب عید پر مجموعی طور پر 4 جبکہ اتوار کے ساتھ 5 چھٹیاں ہوں گی۔

یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔

فواد خان کا 17سال کی عمر میں ذیابطیس کی تشخیص کاانکشاف

Back to top button