دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت چکائی

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت چکائی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے مسئلہ پر کچھ دنوں سے بات ہو رہی ہے، چار دہائیوں سے پاکستان نے جنگ سے متاثرہ علاقے میں فرنٹ لائن ملک کا کردار ادا کیا، جنگ سے اندرونی و بیرونی چیلنجز میں بے حد اضافہ ہوا، ہم نے اسکی قیمت بھی ادا کی۔
اعظم نذیر تارڑ کاکہنا تھاکہ لاپتہ افراد کے حوالے سے سیاسی و عسکری حلقوں میں بات رہی ہےگزشتہ دور حکومت میں کوئٹہ جا کے سٹیک ہولڈرز سے ملےاب دوبارہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کام شروع کررہے ہیں یہ چار دہائیوں پر محیط معاملہ ہے ایک دن میں حل نہیں ہوسکتاحکومتی اداروں کی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل شخص بی ایل اے کے دہشت گردوں میں ملتا ہے ہم اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں یہ کام انتظامی ہے۔
عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں کلین سویپ کیا،جھوٹ، انتشار اور نفرت کے بیانیے کو پاکستانی قوم نے یکسر مسترد کیا، یہ شفاف انتخابات ہیں، انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی،ضمنی انتخابات سے 8 فروری کے انتخابات پر شک و شبہات بھی ختم ہو گئے۔
