بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیمینار میں پاکستان کی دعوت منسوخ کردی

بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیمینار میں پاکستان کی دعوت منسوخ کردی

بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیمینار میں پاکستان کی شرکت کو روک دیا جسے اس فورم کی اہمیت کے تناظر میں ایک غیرمعمولی اقدام سمجھا جارہا ہے۔

’فوجی طب، صحت کی دیکھ بھال اور وبائی امراض میں ایس سی او آرمڈ فورسز کا تعاون‘ کے عنوان سے یہ سیمینار گزشتہ روز بھارت کے ’منوہر پاریکر انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالائزز‘ نے منعقد کیا، اس سیمینار میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اور مبصر ممالک نے شرکت کی۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ ’بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے میزبان کے طور پر اپنی حیثیت کا غلط استعمال کیا ہے اور ایس سی او کی تقریب میں ایک خودمختار رکن ریاست کی شرکت کا حق مسترد کرکے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے‘۔

بھارت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے نقشے پر مقبوضہ کشمیر کی ’غلط تصویر کشی‘ پر اعتراض اٹھانے کے بعد تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا۔

Related Articles

Back to top button