سیلاب زدگان کیلئے یواے ای کاامدادی سامان پہنچ گیا،ترکیہ سے روانہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیا شامل ہیں، ترکیہ سے بھی دو جہاز پیر کو کراچی پہنچیں گے۔

پاکستان میں مون سون کی بارشوں نےتباہی مچا دی، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ ، جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ یو اے ای کی طرف سے امداد ی سامان لے کر مزید پندرہ طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان آئیں گے، یہ پہلی پرواز ہے جو امداد لے کر راولپنڈی پہنچی ہے۔

انکا کہناتھا ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز پیر کو کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے، امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں،ترکیہ سے مزید امدادی سامان آنے کا بھی امکان ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں امدادی سامان کی تصویر بھی شیئر کی۔

ہماری ترجیح سیلاب متاثرین ہیں

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button