چھوٹی عید پر کون سی بڑی فلمیں ریلیز ہونیوالی ہیں؟

عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران فلموں کی نمائش ہمیشہ ہی توجہ کا مرکز رہتی ہے، اس مرتبہ بھی فلموں کے شوقین افراد عیدالفطر کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، پاکستانی شائقین سینمائوں میں صرف ایک ہی فلم ’’دغاباز‘‘ دیکھ پائیں گے، اسی طرح اس بار ایک پرانی فلم ٹکسالی گیٹ کو نئے مناظر کے ساتھ عید کے موقع پر دوبارہ سینماوؐں میں پیش کیا جائے گا جبکہ ایک ٹیلی فلم ہم تم اور وہ کو فیچر فلم کے طور پر بھی سینماوؐں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان میں گزشتہ چند سال سے عام طور پر عید کے موقع پر تین نئی فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں لیکن اس بار صرف ایک ہی فلم دغاباز دل ہی ریلیز ہوگی، دغاباز دل میں مہوش حیات اور علی رحمٰن کے ساتھ مومن ثاقب اور دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے، ’’دغاباز دل‘‘ کی کہانی رومانوی کامیڈی ہے جبکہ فیچر فلم کے طور پر پیش کی جانے والی ٹیلی فلم ہم تم اور وہ بھی رومانوی کامیڈی ہے، اسی طرح پنجابی فلم بابل ویر کی کہانی بھی مزاحیہ ہے جبکہ ٹکسالی گیٹ کی کہانی سماجی ہے اور اس فلم کو رواں برس فروری میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب اسے دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے، عید الفطر کے موقع پر پاکستانی سینماوؐں میں چاروں فلموں کے علاوہ 4 یا اس سے زائد ہالی وڈ فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی نئی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’دغا باز دل‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، مہوش حیات نے فلم کا ٹیزر انسٹاگرام پر شئیر کیا اور ویڈیو پر کیپشن کے ذریعے فلم کی ریلیز کا اعلان کیا، انہوں نے لکھا کہ ہماری نئی فلم ’دغاباز دل‘ کا ٹریلر جاری ہوچکا ہے، اس عید الفطر پر سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔اداکارہ کے شئیر کردہ ٹیزر میں فلم کے تمام مرکزی کرداروں کی جھلک دکھائی گئی ہے۔فلم کی کاسٹ میں مہوش حیات ، سلیم شیخ ، لیلیٰ واسطی ، بابر علی ، مومن ثاقب اور شاعر علی زریون بھی شامل ہیں۔فلم کے ٹیزر سے چند دن قبل اس کے گانے ’گوری تیرا جھمکا‘ کی ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

Back to top button