اداکار عفان حیدر ’’لو میرج‘‘ کرنے میں کیوں ناکام رہے؟

معروف اداکارہ عفان حیدر نے بتایا کہ ہے کہ انہیں شادی کے لیے ایک لڑکی پسند آ گئی تھی لیکن معاملات طے نہیں ہوسکے، کیوںکہ نصیب آڑے آ گئے تھے،
حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے موقع پر اداکار نے بتایا کہ میرا لاہور سے تعلق ہے، این سی اے کالج میں پڑھائی کے دوران ریڈیو میں کام کر رہا تھا پھر اس دوران جیو سے آفر آئی اور اداکارہ کا سفر شروع کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میرے والد چاہتے تھے کہ میں ڈاکٹر بنوں، تاہم اگر میں اداکار نہ ہوتا تو میگزین کے لیے لکھ رہا ہوتا اور مصور ہوتا’۔ میزبان نے اداکار سے شادی سے متعلق سوال کیا کہ کیا والدین کی جانب سے شادی کے لیے اصرار کیا جاتا ہے؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ’نہیں، میرے والدین اس معاملے پر بہت اچھے ہیں، انہوں نے ایک دو بار ضد کی تھی لیکن پھر خاموش ہوگئے۔
عفان وحید نے مزید بتایا کہ والدین میرے فیصلوں کی عزت کرتے ہیں جس پر رابعہ انعم نے دوبارہ سوال کیا کہ ’شادی کا کوئی ارادہ ہے؟ کوئی لڑکی دیکھی ہے؟ جس پر اداکار نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’شادی کے لیے لڑکی دیکھی تھی لیکن معاملات نہیں بن سکے، نصیب آڑے آگیا۔رابعیہ انعم نے دوبارہ سوال کیا کہ ’کیا آپ محبت پر یقین رکھتے ہیں؟
جس پر عفان نے کہا کہ محبت اب کسی اور زمانے کی بات ہوگئی ہے، اب شریک حیات سے دوستی بہت اہم ہے، شریک حیات سے قریبی دوستی محبت سے بازی لے گئی ہے، لیکن ظاہر ہے کہ محبت کے بارے میں یہ دنیا چل ہی نہیں سکتی۔ عفان نے بتایا کہ ایک زمانے میں شدید قسم کی چیک لسٹ بنائی تھی، لیکن عمر بڑھنے کے لیے میچور ہوتا جا رہا ہوں اور چیک لسٹ میں بھی بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ایسی شریک حیات ہو جسے ساتھ نبھانا آتا ہو، عقلمند ہو، اچھی دوست ہو، حسن اور ایسی چیزیں اب دور رہ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 2017 میں عفان وحید کی اپنی بیوی عائشہ جلالی سے علیحدگی ہوئی تھی اور اس وقت اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تھی کیونکہ اداکار نے اسے ذاتی معاملہ قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ 2022 میں عفان وحید اور ساتھی اداکارہ رمشا خان کی شادی کی افواہیں گردش کررہی تھیں جس پر عفان نے بتایا کہ رمشا خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کے بعد لوگوں کو یقین ہوگیا تھا کہ ہم نے شادی کرلی ہے اور پڑوسی شادی کی سلامی لے کر پہنچ گئے تھے۔
