ارشد وارثی نے ’ویلکم 3‘ میں اکشے کمار اور سنجے دت کو جوائن کرلیا

بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فرنچائز ’ویلکم‘ کے پارٹ 3 کیلئے ارشد وارثی نے سنجے دت اور اکشے کمار کو جوائن کرلیا۔
ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ’ویلکم3‘ روایتی زندگی سے ہٹ کر ایک الگ قسم کی میگا فلم ہوگی۔انہوں نے فلم میں معروف کامیڈین اسٹارز سنجے دت، اکشے کمار اور پریش راول کی موجودگی کی بھی تصدیق کردی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لئے کام میں اطمینان ہونا سب سے زیادہ اہم ہے،
کچھ فلمیں بہت پیسہ دیتی ہیں لیکن ان میں اداکار کے لئے کشش نہیں ہے۔
