اداکارہ عرفی جاوید نے مداحوں کو کس کام سے منع کر دیا؟

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے حالیہ آئی فلر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کے گرد سیاہ دھبوں کی وجہ سے آئی فلر کرانا پڑا لیکن مداح ایسی کسی بھی حرکت سے باز رہیں کیونکہ یہ بہت تکلیف دہ ہے۔سوشل میڈیا انفلوئینسر نے بتایا کہ میری آنکھوں کے گرد کالے دھبے تھے، ان کو چھپانے کیلئے آئی فلر کرایا لیکن یہ اس قدر تکلیف دہ ہے کہ اپنے مداحوں کو کبھی نہ کرانے کا مشورہ دوں گی۔منفرد، عجیب و غریب اور عریاں لباس پہننے پر مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے انسٹا گرام پر سٹوری لگائی اور اپنی سوجھی ہوئی آنکھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آئی فلر کروایا ہے لیکن یہ بہت تکلیف دہ ہے، مجھے یقین ہے کہ جلد اس کا اثر زائل ہو جائے گا۔انہوں نے لکھاکہ میری آنکھوں کے گرد دھبے تھے لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بناتے تھے میں نے اس لیے آئی فلر کرایا ہے لیکن اپنے چاہنے والوں سے کہوں گی کہ وہ یہ کام نہ کریں کیوںکہ یہ بہت تکلیف دہ عمل ہے۔دوسری جانب عرفی جاوید گزشتہ روز بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث دکھائی دیں، کیونکہ ممبئی سے گوا جاتے ہوئے فضائی سفر کے دوران انہیں بدتمیزی اور جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا جس کو انہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اپڈیٹ بھی کیا۔انہوں نے ایک ویڈیو اپنے انسٹا گرام سٹوری پر لگائی اور لکھا کہ ایک شخص نے دوران سفر ان کے ساتھ بدتمیزی کی، پوچھنے پر اس کے دوستوں نے بتایا کہ وہ نشے میں ہے، انہوں نے لکھا کہ نشہ میں ہونا ایک الگ بات ہے اگر آپ نشے میں ہیں تو کیا آپ کو خواتین سے بدتمیزی کا حق مل جاتا ہے؟ ہم عوامی شخصیات ضرور ہیں لیکن عوام کی

سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم سمیت دیگر کیخلاف کرپشن کامقدمہ درج

ملکیت تو نہیں ہیں۔

Back to top button