ماہرہ خان نے شادی سے قبل دعائیہ تقریب کا انعقاد کیوں کیا؟

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل دعائیہ تقریب کا انعقاد اس لیے کیا کہ کیونکہ والدہ کی خواہش تھی، دعائوں سے والدہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی تھی، اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان ہے جن کی پیدائش 2008 میں ہوئی تھی، ماہرہ کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد دونوں ممالک کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات بھیجے گئے۔شادی کی تصاویر کے بعد اب ماہرہ خان نے شادی سے قبل ہونے والی رسم ’مایوں‘ اور ’دعا‘ کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، دعا کی تقریب میں ماہرہ نے ڈیزائنر عمر سید کے جوڑے کا انتخاب کیا، اداکارہ سفید رنگ کے چوڑی دار پاجامہ کے ساتھ گولڈن کڑھائی والی خوبصورت قیمض میں دلکش دکھائی دے رہی ہیں، اداکارہ نے مایوں کی تقریب کیلئے ڈیزائنر زارا شاہ جہاں کے جوڑے کا انتخاب کیا، سبز رنگ کی کڑھائی اور نارنجی رنگ کے خوبصورت فراک کے ساتھ سر پر دوپٹہ لیے ماہرہ خان خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ دعا کے بعد میری بچپن کی دوستوں نے میری مایوں رکھی، ایسی دوستوں کے لیے بھی اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں جنہیں میں اپنی بہنوں کی طرح سمجھتی ہوں، ماہرہ خان نے یہ بھی لکھا کہ ’میں نے نیچے جانے سے قبل اپنی نانی اور دادی کے لیے موتیا کے پھول لے کر کانوں میں پہنی بالیوں میں ڈال لیے تھے۔ماہرہ خان کی قریبی دوست فیہا نور جمشید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 سال قبل ہی سمجھ گئی تھیں کہ ماہرہ اور سلیم کریم ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں اور ایک دن دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ماہرہ خان اور سلیم کریم کی شادی سے متعلق اداکارہ کی قریبی دوست نے پیار بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا، فیہا نور، ماہرہ خان کی قریبی دوست اور کریٹوو ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’یہ خوبصورت جوڑا ہر لحاظ سے ایک دوسرے کے بہترین شریک حیات ہیں، ماہرہ میری بہنوں کی طرح ہے اور 8 سال قبل میں نے سلیم کی حمایت کی تھی کیونکہ میں ماہرہ خان کے لیے بہترین چاہتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ’ماہرہ کو میں اپنی بہن اور سلیم کو میں اپنا بھائی سمجھتی ہوں، 30 سے 40 سال گزر جانے کے بعد بھی جب آپ دونوں بوڑھے ہوجائیں اور عمر بڑھنے کی وجہ سے جلد پر جھریاں آنے لگیں، میری دعا ہے کہ تب آپ کی محبت جوان ہو، فیہا نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میری

اداکار عمر شہزاد کی شادی منسوخ کیوں ہوگئی؟

خواہش ہے کہ اذلان، ماہرہ اور سلیم پر اللہ اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور آپ اپنی زندگیوں میں کامیاب ہوں۔

Back to top button