گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو مہوش حیات سے کروں گا،حسن شہریار

پاکستان کے مشہور و معروف ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یٰسین المعروف ایچ ایس وائی کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کبھی گن پوائنٹ پر کوئی شادی کرنے کا کہے گا تو وہ اداکارہ مہوش حیات کا انتخاب کریں گے۔
حال ہی میں حسن شہریار نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے کئی یادگار لمحات شیئر کیے، اس کے علاوہ اپنی شادی اور کیرئیر کے حوالے سے بھی بات کی۔
نامور ڈیزائنر نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ‘میرا بچپن امریکی شہر نیو یارک میں گزرا، بعدازاں جب ہم لندن میں تھے تو میں اپنی والدہ کے کندھوں میں بیٹھ کر برطانوی شہزادی ڈیانا کی شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا، وہ منظر مجھے آج تک یاد ہے‘۔
