اداکارہ ممتاز نے شمی کپور سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے اداکار شمی کپور سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کپور فیملی بہت سخت تھی جبکہ میں سب کچھ چھوڑنے کے لیے بالکل تیار نہیں تھی جس کی وجہ سے ہمارے درمیان شادی انجام نہیں پا سکی۔اداکارہ ممتاز نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شمی کپور کی اہلیہ گیتا بالی کی موت کے بعد ہم دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے تھے اور یہ سلسلہ دو تین سال تک چلتا رہا پھر اُنہوں نے مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور شادی کی پیشکش کی۔ میں بھی ان سے بہت محبت کرتی تھی لیکن شمی کپور نے مجھے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں شادی کے بعد کام نہیں کر سکتی کیونکہ جتنی بھی خواتین کپور خاندان میں شادی کرتی ہیں وہ شادی کے بعد کام نہیں کرتی تھیں۔ممتاز نے مزید بتایا کہ میں اس وقت صرف 17 سال کی تھی اور شمی کپور مجھ سے دگنی عمر کے تھے، میں نے شمی کپور سے شادی کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتی ہوں صرف گھریلو خاتون بن کر بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اپنی زندگی نہیں گزارنا چاہتی۔اداکارہ نے بتایا کہ میری یہ بات سن کر شمی کپور کو بہت غصّہ آیا اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کو مجھ سے محبت تھی ہی نہیں اگر محبت ہوتی تو آپ میری شادی کی پیشکش کو کبھی نہیں ٹھکراتیں اور فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیتیں لیکن آپ صرف محبت کا دکھاوا کر رہی تھیں تاکہ آپ کو میری وجہ سے بڑی فلموں میں کام مل سکے۔ اداکارہ نے بتایا کہ میرے دل میں ایسی کوئی بات نہیں تھی، میں فوری طور پر شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتی تھی، جس کیرئیر کو اپنانے کے لیے میں نے سخت محنت کی اس کو پل بھر میں چھوڑنا میرے لیے ممکن نہیں تھا۔

Related Articles

Back to top button