سنسر بورڈ نے فلم باربی کی نمائش دوسرے روز ہی روک دی

پنجاب سنسر بورڈ نے ہالی ووڈ مووی "باربی” کی سنیما گھروں میں نمائش کی اجازت ایک دن بعد واپس لے لی۔ فلم کی نمائش پر ایک سنیما گھر سیل کردیا گیا۔
سنسر بورڈ پنجاب نے 20 جولائی کو فلم کی نمائش کی اجازت دی۔ ڈسٹری بیوٹر نے سنیما انتظامیہ کو اس اجازت سے آگاہ کردیا، تاہم اگلے ہی دن فلم کی نمائش روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔
محکمہ ثقافت نے فلم کی نمائش روکنے کا سرکلر جاری کیا تاہم سنیما انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
لاہور کے سب سے بڑے سنیما کے جنرل منیجر نے بتایا کہ جمعے کو فلم کی نمائش کی گئی۔ انہیں بتائے بغیر ضلعی انتظامیہ نے ہفتے کو ان کا ایک سنیما سیل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کے پاس گئے تو انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے بات کرنے کا کہا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر (اے ڈی سی) کی مصروفیت کے باعث سنیما ابھی تک سیل ہے
