فلموں سے وقفہ، سمانتھا کو کتنے کروڑ کا نقصان ہوگا؟

بھارت کی خوبرو اداکارہ سمانتھا پرابھو نے اپنی صحت پر توجہ دینے کیلئے کام سے 6 ماہ سے ایک سال تک کا وقفہ لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقفے کی وجہ سے انہیں مالی طور پر خاصہ نقصان ہوا ہے۔

سمانتھا اپنے وقفے کے سبب تیلگو، ہندی اور تامل کوئی فلم سائن نہیں کر رہیں، انہوں نے پروڈیوسرز کو پیشگی ادائیگیاں بھی واپس کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سمانتھا ایک فلم کی ساڑھے تین سے چار کروڑ روپے فیس لیتی ہیں، انہوں نے تین فلمیں سائن کی تھیں لہٰذا ان کے نقصان کا تخمینہ 10 سے 12 کروڑ روپے لگایا جا رہا ہے۔

سمانتھا کو ایک غیر معمولی بیماری مائیوسائٹس ہے جس کا علاج وہ

پنجاب سینسر بورڈ نے ہالی وڈ فلم ’باربی‘ کو صوبے میں ریلیز سے روک دیا

امریکا میں کروائیں گی۔

Back to top button