ٹماٹر کی قیمتوں نے شلپا شیٹھی کو بھی تشویش میں مبتلاکردیا

 بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی جس طرح اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے ممتاز ہیں اسی طرح ان کی مزاحیہ حس بھی کمال کی ہے جس کا اظہار انہوں نے نئی ویڈیو میں کیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ ملک میں ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ایک سپر اسٹور میں ٹماٹر خرید رہی ہیں اور انہوں نے اس موقع پر اپنی مشہور فلم ’دھڑکن‘ کے ڈائیلاگ دہرائے۔شلپا شیٹھی کی آواز میں ڈائیلاگ سنائی دیتے ہیں ’تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟ خبردار مجھے چھونے کی کوشش کی، کس حق سے تم نے  مجھے چھوا، تمہارا کوئی حق نہیں ہے مجھ پہ‘۔اداکارہ نے ویڈیو کو اپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ٹماٹروں کی قیمتوں نے میرے دل کی دھڑکنیں تیز کردیں۔شوبز مصروفیات کے حوالے سے شلپا شیٹی اپنے اگلے پروجیکٹ ’انڈین پولیس فورس‘

پاکستان سے ایک کروڑ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز حذف کی گئیں، رپورٹ

میں نظر آئیں گی جسے روہت شیٹھی نے ہدایت کاری دی ہے

Back to top button