احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص پر محسن نقوی کا اظہار برہمی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فاسٹ بائولر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص کرنے پر طبی عملے پر اظہار برہمی کیا ہے، احسان اللہ کی غلط سرجری کے بعد اب برطانیہ میں خصوصی علاج کی ضرورت ہے، جس کے اخراجات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز برداشت کررہی ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹر کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر ناخوش ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے کھلے عام سامنے آنے کے بعد محسن نقوی بہت پریشان ہیں اور احسان اللہ کے علاج کرنے والے ڈاکٹرز کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔گزشتہ روز ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر انکشاف کیا تھا کہ ملتان سلطانز نے بیرون ملک علاج کے تمام اخراجات کے ساتھ ساتھ ان کے رہنے کے اخراجات بھی برداشت کیے ہیں، احسان این سی اے لاہور میں ری ہیب کر رہا تھا، وہ اپنی فیملی کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھے جس کا تمام کرایہ اور رہنے کے اخراجات فرنچائز نے اٹھائے تھے۔

Back to top button