آسٹریلوی بلے باز میکسویل کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ

کینگروز بلے باز گلین میکسویل نے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا، ہالینڈ کے خلاف میچ میں صرف 40 گیندوں پر شاندار سنچری سکور کی۔

میکسویل نے جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا جو انہوں نے رواں ایونٹ میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا، مارکرم نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ تھا۔

تاہم نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں گلین میکسویل نے 9 گیندوں قبل ہی یعنی 40 گیندوں پر 100 کا ہندسہ عبور کرلیا۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

خیال رہے کہ یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی چوتھی تیز ترین سنچری بھی ہے، تیز ترین ون ڈے سنچری بنانے والوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز پہلے، نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن دوسرے اور پاکستان کے شاہد آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔

Back to top button