سعودی فٹبال کلب نے امباپے کوبڑی پیشکش کردی

سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال نے فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی بولی لگا دی۔رپورٹس کے مطابق 24 سالہ فرانسیسی فٹبالر پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کا حصہ ہیں اوران کا کلب کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ باقی ہے۔امباپے نے معاہدے میں توسیع سے انکار کیا ہے جس کے بعد سے کلب اور فٹبالر کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں۔
یہ بولی برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کے بارسلونا سے ریلیز کیلئے پی ایس جی کی جانب سے 263 ملین ڈالرز یعنی 26 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز سے زائد ہے۔رپورٹس کے مطابق سعودی کلب فٹبالر کو معاہدے کی صورت میں اس سے کہیں زیادہ معاوضے کی پیشکش کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ متوقع معاہدہ ایک سیزن کیلئے ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق امباپے اور بولی لگانے والے کلب کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ہے اور امکان یہی ہے کہ اسٹار فٹبالر ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔
خیال رہے کہ اسٹار فٹبالر رونالڈو بھی سعودی کلب النصر کا حصہ ہیں۔ رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے
ڈنمارک میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ
تحت النصر کلب انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔
