لبنان، اسرائیل مذاکرات: دوسرا دور جمعرات کو واشنگٹن میں ہو گا

لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کو واشنگٹن میں ہو گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سفیروں کی سطح پر ہوں گے، اسرائیل کے ساتھ مذاکرات ایران معاملے سے بالکل الگ ہیں۔
دوسری جانب لبنانی صدر جوزف عون کا کہنا ہے کہ ہماری درخواست پر امریکی صدر کی مداخلت سے جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی اور مزید کہا کہ جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ سے رابطے جاری ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق مذاکراتی عمل میں “مثبت پیش رفت” ہوئی ہے اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قیادت میں امریکا ان براہِ راست مذاکرات کو سہولت فراہم کرتا رہے گا۔
ایران نے کارگو جہاز کے قبضے پر اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
یاد رہے کہ حزب اللہ کے باعث اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنوبی لبنان میں شدید جھڑپیں ہو چکی ہیں اور چھ ہفتوں تک جاری رہنے والی اس لڑائی کے بعد فی الحال 10 روزہ جنگ بندی نافذ ہے۔
