امریکا میں82 سال بعدلائبریری کو کتاب واپس مل گئی

امریکا میں ایک لائبریری کو تقریباً 82 برس بعد کتاب واپس لوٹا دی گئی۔

سٹی آف سان اینٹونیو کی ویب سائٹ کے مطابق سان اینٹونیو پبلک لائبریری سے فرانسس بروس اسٹرین کی کتاب Your Child, His Family, and Friends جولائی 1943 میں اجراء کی گئی تھی، جسے 28 دن بعد واپس آنا تھا لیکن یہ کتاب وقت پر لوٹائی نہ جاسکی۔

رواں برس جون میں لائبریری کو ریاست اوریگون سے ایک پیکج موصول ہوا جس کے اندر وہی کتاب موجود تھی۔

کتاب کے ساتھ ایک نوٹ بھی منسلک تھا، جس میں بتایا گیا کہ یہ کتاب ان کے والد کے انتقال کے بعد ان کے سامان سے ملی، اور غالباً یہ کتاب ان کی دادی نے اس وقت نکلوائی تھی جب ان کے والد کی عمر 11 برس تھی۔

Back to top button