بجلی چوری کےنقصانات میں صرف 11 ارب  کمی ریکارڈ

بجلی چوری اور سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی نااہلی کے باعث ہونے والے نقصانات میں خاطر خواہ کمی نہ آسکی۔

 تازہ اعداد و شمار کے مطابق ان نقصانات میں صرف 11 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، البتہ وفاقی حکومت بجلی کی وصولیوں کے نقصانات میں 183 ارب روپے کمی لانے میں کامیاب رہی۔

ڈسکوز کی کارکردگی اور بجلی چوری پر قابو نہ پانے کے نتیجے میں قومی خزانے کو اب بھی کھربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

مالی سال 24-2023 میں بجلی چوری اور نااہلی کی مد میں نقصانات 276 ارب روپے تھے جو مالی سال 25-2024 میں صرف 11 ارب روپے کم ہوکر 265 ارب روپے پر آگئے۔

پاور ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق پچھلے مالی سال ڈسکوز کی انڈر ریکوریز میں 183 ارب روپے کی نمایاں کمی آئی، جس کے بعد یہ نقصانات گھٹ کر 132 ارب روپے رہ گئے، جبکہ اس سے پہلے مالی سال 24-2023 میں ان کی مالیت 315 ارب روپے تھی۔

Back to top button