روشنی کی تھراپی الزائمر کےمریضوں کیلئےمفید قرار

روشنی کی تھراپی سےالزائمر کےمریضوں کےذہنی افعال، نیند، اور رویے میں بہتری ممکن ہے ۔

ایک پائلٹ کلینیکل اسٹڈی میں این آئی آر لائٹ استعمال کی گئی اور 12 ہفتوں میں، علاج یافتہ گروپ نے ذہنی فعالیت میں نمایاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ دیگر گروپ میں صرف 1.0 پوائنٹ اضافہ ہوا۔

ایک سسٹیمیٹک ریویو نے 608 مریضوں کے 13 مطالعات کا جائزہ لیا اور اس میں اس تھراپی سے مریضوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ خاص طور پر فیصلہ سازی، توجہ اور یادداشت میں بہتری دیکھی گئی۔

دوسری جانب شارٹ ٹرم اثرات مضبوط جبکہ طویل مدت اثرات میں کم وثوق موجود پایا گیا۔

اس تھراپی کیوجہ سے نیند کے مسائل کم ہوتے پائے گئے اور جسم کی فطری گھڑی کو بہتر ہوتے پایا گیا جس سے رات کی نیند مستحکم ہوئی اور دن میں تکلیف دہ رویے میں کمی آئی۔

ایک اور مطالعہ نے ڈپریشن میں بہتری دیکھی اور ای ای جی میں کمی درج کی۔

 

Back to top button