ٹیسٹ ٹیم میں اہم تبدیلی،ساجدخان فٹ قرار،آصف آفریدی کا ڈیبیوموخر

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی،بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع نہیں مل سکے گا کیونکہ آف اسپنر ساجد خان نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ہے۔

ساجد خان وائرل فیور کے باعث ابتدائی پریکٹس سیشنز میں شریک نہیں ہو سکے تھے، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے نعمان علی کے ساتھ آصف آفریدی کو کھلانے کا اصولی فیصلہ کیا تھا۔ تاہم میچ سے ایک روز قبل 32 سالہ ساجد خان نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیا، جس کے بعد ٹیم میں ان کی واپسی یقینی ہوگئی۔

12 ٹیسٹ میچز میں 27.28 کی اوسط سے 59 وکٹیں لینے والے ساجد خان کے تجربے کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان  شامل ہیں۔

Back to top button