مریم نواز کا شہریوں کو سرپرائز،” چائے پینے کیلئےڈھابے“پرگاڑی رکوادی

وزیراعلی مریم نواز شریف کا شہریوں کو خوشگوار سرپرائز”چائے پینے کیلئے ڈھابے “پرگاڑی رکوادی۔

ڈیرہ غازی خان میں بچوں کے نیوٹریشن پروگرام کے آغاز کی تقریب سے واپسی پر وزیر اعلی پنجاب سڑک کنارے ڈھابے پر رک گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف چارپائی پر بیٹھ گئیں، وزیر اعلی کو چائے پیش کی گئی۔

شہریوں نے بجلی کے بل دکھائے اور 14 روپے فی یونٹ کمی پر شکریہ ادا کیا

شہریوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے، آپ نے بجلی بل کم کرکے غریبوں کی دعائیں لی ہیں۔

مدارس کو گرایا تو اقتدار کی اینٹ سے اینٹ بجادوں گا،فضل الرحمان

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو آپ کے بلوں کی بہت فکر ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور میں آپ کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔مہنگائی میں کمی ہوئی، آٹا چینی گھی دالیں، سبزیاں سستی ہوئی ہیں، مزید ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

Back to top button