سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو انجام تک پہنچانے کا فیصلہ

ملک میں عام انتخابات کا بگل بجنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی نو مئی کو گرفتاری کے ردّعمل میں ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے پُرتشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد درج ہونے والے مقدمات میں تیزی سے پیشرفت ہونا شروع ہو چکی ہے۔نو مئی کو شرپسندانہ کارروائیوں کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں 20 دفعات لگائی گئیں جن میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 اورانسدادِ دہشت گردی کی دفعات کو بھی شامل کیا گیا۔
تاہم جیسے جیسے ان مقدمات کی تفتیش آگے بڑھ رہی ہے پولیس اب تک ان مقدمات میں 12 نئی دفعات بھی شامل کر چکی ہے۔پولیس کے تفتیش کے محکمے نے جن نئی دفعات کا اضافہ کیا ہے ان میں ریاست کے خلاف جنگ سے متعلق تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 121 جبکہ فوج کو بغاوت پر اُکسانے کی
نواز شریف کو چیف جسٹس کا نام نہیں لینا چاہئے تھا
دفعہ 131 اور بلوے کی مزید ایک دفعہ 146 بھی شامل ہے۔
