نواز شریف کو چیف جسٹس کا نام نہیں لینا چاہئے تھا

آئی پی پی کے بانی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اگر کسی کے ساتھ معاملات طے کرنے ہیں تو انہیں پہلے پاکستان آنا پڑے گا، پی ایم ایل این کے قائد کو سابق آرمی چیف اور چیف جسٹس کا نام نہیں لینا چاہئے تھا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کسی شخصیت کا نام لے کر بیانیہ نہیں بنانا چاہیے تھا، اگر نواز شریف نے کسی کے ساتھ معاملات طے کرنے ہیں تو پہلے ملک واپس آئیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں، الیکشن ناگزیر ہے، ہر حال میں ہونے چاہئیں، استحکامِ پاکستان پارٹی ان شاء اللّٰہ تمام امیدیں پوری کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ پارٹی میں ایک اہم شمولیت ہو رہی ہے، منزہ حسن کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو برابری کا موقع ملنا چاہیے،
نیویارک: نگران وزیراعظم سے چینی نائب صدر کی ملاقات
پاکستان کی بہتری کے لیے کوشش کریں گے۔
