9 مئی مقدمات : عمرایوب ، اسد عمر کی ضمانت میں 10 اگست تک توسیع

9 مئی سے متعلق مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی عمرایوب اور دیگر کی ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کر دی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کےایڈمن جج خالد ارشد نےعسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی سےمتعلق 3 مقدمات کی سماعت کی۔عدالت نے عمر ایوب ، اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کاحکم جاری کردیا۔عدالت نے بغیر کاروائی سماعت ملتوی کرنے کاحکم دےدیا۔ ملزمان کےخلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ شادمان میں مقدمات درج ہیں۔
