چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانے والا ملزم پاکپتن سے گرفتار

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سرکی قیمت لگانے والے ملزم کو پاکپتن  سے گرفتار کرلیا گیا۔

پاکپتن پولیس کےمطابق ملزم عبدالرحمٰن نےویڈیوبیان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو دکان اور پلاٹ دینےکا اعلان کیاتھا۔

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار کردیا

پولیس نےویڈیو وائرل ہونے پر ملزم عبدالرحمٰن اور ویڈیو بنانے والے ملزم محمد حسین کو گرفتار کرکے ان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کےتحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

Back to top button