فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔
ملاقات میں دونوں فریقوں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی و سیکیورٹی شعبوں میں تعاون اور روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
