مہوش حیات کی 7 برس بعد چھوٹی سکرین پر واپسی

اداکارہ مہوش حیات 7 سال تک سینمائوں پر جلوے بکھیرنے کے بعد دوبارہ چھوٹی سکرین پر واپسی کر رہی ہیں، ان کے نئے ڈرامے کا نام ابھی تک سامنے نہیں آ سکا ہے، مہوش حیات نے ٹیلی وژن سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی 5 سال تک وہ صرف ڈراموں میں ہی دکھائی دی تھیں۔
ڈراموں میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا اور اپنی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس وقت مہوش حیات نے گلوکاری میں بھی قسمت آزمائی کی اور کوک سٹوڈیو میں انہوں نے آواز کا جادو بھی جگایا تاہم بعد ازاں انہوں نے خود کو چھوٹی سکرین سے دور کرنے سمیت موسیقی سے بھی دور کر دیا اور وہ فلموں تک محدود رہیں۔
مہوش حیات کا آخری ڈراما 2016 میں نشر ہوا تھا، جس کے بعد انہیں صرف فلموں میں دیکھا گیا اور ان کی متعدد فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہوئیں، تاہم اب انہوں نے چھوٹی سکرین پر واپسی کا عندیہ دیا، مہوش حیات ساتھی اداکار شہریار منور اور رمشا خان کے ہمراہ سما ٹی وی کے پروگرام ’’حد کر دی‘‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ڈراموں سے دوری پر کھل کر بات کی اور ساتھ ہی اپنے فلمی کیریئر کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
مداح کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ کام کے سلسلے میں اگرچہ کافی عرصے تک بیرون ملک رہ سکتی ہیں لیکن وہ کبھی پاکستان کو چھوڑ نہیں سکتیں، ان کے مطابق ان کے یہاں روٹس ہیں، ان کا گھر اور وطن ہے، وہ اگر دوبارہ بھی ہالی وڈ میں کام کرنے جائیں تو بھی وہ واپس پاکستان آئیں گی۔
لکھاری خلیل الرحمٰن قمر کے سکرپٹ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح ڈائیلاگ لکھتے ہیں کہ ان میں اداکاری کرتے وقت زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی، ان کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر کا سکرپٹ اداکاروں کے لیے ایک طرح کی ’’ٹریٹ‘‘ ہوتی ہے اور ان کی لکھی گئی فلموں اور ڈراموں کے ڈائیلاگ تک لوگوں کو یاد ہیں۔
مہوش حیات نے کہا کہ ان کا آخری ڈراما 2016 میں نشر ہوا تھا اور اب رواں سال کے اختتام تک ان کا ڈراما نشر ہونے کا امکان ہے، ان کے مطابق وہ سات سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کریں گی اور وہ اس لیے ڈراموں سے دور رہیں، کیوںکہ اچھے سکرپٹ نہیں لکھے جا رہے تھے۔
اداکارہ نے پاکستانی ڈراموں کے سکرپٹ اور مواد پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جن کرداروں کی پیش کش ہو رہی تھی، وہ اتنے زیادہ اچھے نہیں تھے، اس لیے وہ چھوٹی سکرین سے دور رہیں، ماضی میں بھی انہوں نے منتخب کرداروں میں کام کیا، خود مختار خاتون، بہادر اور نڈر لڑکی کے کردار کیے، تاہم انہوں نے بعض بیچاری اور مظلوم خاتون کے رول بھی کیے۔
وہ ڈراموں میں ایک ہی طرح کے کرداروں کو بار بار نہیں کرنا چاہتیں، اس لیے بھی وہ ڈراموں سے دور رہیں لیکن اب 7 سال بعد وہ جلد ہی چھوٹی سکرین پر دکھائی دیں گی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا ڈراما کس موضوع پر
افغان گلوکارہ نے پاکستان میں اپنی موت کی خبروں کو مسترد کردیا
ہے اور ان کے ساتھ اور کون دکھائی دے گا۔
