’’میرے پاس تم ہو‘‘ بھارت میں دھوم مچانے کیلئے تیار

پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے 2019 کے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو جلد بھارتی چینل پر نشر کیا جائے گا، ڈرمہ پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس کی آخری قسط کو سینمائوں میں دکھایا گیا تھا۔
جمعہ کے روز انڈین ٹی وی ’زی ٹی وی‘ کے چینل زندگی کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ مقبول ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ اب جلد انڈین ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، خلیل الرحمان قمر کے تحریر کردہ اس ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، حرا مانی اور عدنان صدیقی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
ڈرامے میں شہوار کا کردار ادا کرنے والے عدنان صدیقی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران بتایا کہ اگر مجھے علم ہوتا کہ ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ اتنا زیادہ کامیاب ہوگا تو وہ اس کا زیادہ معاوضہ طلب کرتا، عدنان صدیقی نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ ڈرامہ اتنا زیادہ ہٹ ہو جائے گا، تاہم انہوں نے کہا کہ اس کا سارا کریڈٹ ہدایت کار ندیم بیگ اور ہمایوں سعید کو جاتا ہے۔
ڈرامے میں ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔
ڈرامے میں دانش کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید نے جمعہ کو انڈین نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی کئی ہدایت کاروں کو دکھائی تو انہوں نے دانش کے کردار کو بہت بورنگ قرار دیا لیکن ناجانے کیوں مجھے یہ ڈرامہ پسند آ رہا تھا اور میرا دل کہہ رہا تھا کہ اس میں کچھ خاص ہے۔
اس موقع پر ہمایوں سعید نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بدقسمتی سے پاکستانیوں اور انڈینز کو ایک دوسرے کے ملک میں سفر کرنے کے لیے ویزا نہیں ملتا، یہ تقریباً ناممکن ہوگیا ہے کہ دونوں ممالک کے شہری ایک دوسرے کے ملک کا سفر کرسکیں، یہ درست نہیں ہے کیونکہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور ہمارے سیاست دانوں کو یہ بات سمجھنی چاہئے

ایلون مسک نے ٹوئیٹر لوگو کو ’’ایکس‘‘ میں بدل دیا

۔

Back to top button