پاکستانی اداکارہ عینی جعفری کی بالی ووڈ میں ڈیبیو کی تیاریاں

پاکستانی اداکارہ عینی جعفری 4 سال بعد میڈیا میں کم بیک کرتے ہوئے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں جہاں وہ شکتی کپور کے بیٹے سدھارتھ کپور کے ساتھ اپنی پہلی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
عینی جعفری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بالی وڈ فلم ساز صارم مومن کی ہدایت کاری اور تحریر کردہ فلم ’کوک‘ میں کام کر رہی ہیں۔عینی جعفری اس سے پاکستانی فلم ’بالو ماہی‘ میں بھی کام کر چکی ہیں، تاہم اب وہ شکتی کپور کے بیٹے سدھارتھ کپور کے ساتھ بالی وڈ میں ڈیبیو کریں گی۔
اس خبر کی تصدیق اس وقت ہوئی جب عینی نے اداکار پال مارلن کی انسٹاگرام اسٹوری ری پوسٹ کی جس میں عینی کو شوٹنگ کے دوران صوفہ پر بیٹھے دیکھا گیا۔ یہ تصویر ان کی آنے والی فلم کے سیٹ کی تھی، اسٹوری سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عینی جعفری بالی وڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کے ساتھ نظر آئیں گی، انسٹاگرام اسٹوری میں پال مارلن نے بالی وڈ اور فیچر فلم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ٹیم سخت محنت کررہی ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں عینی جعفری نے کوک کے عنوان سے اسکرپٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا کہ ’آخر کار، اب اس کا آغاز ہورہا ہے۔مداحوں نے اداکار عینی جعفری کو بھارتی پروجیکٹ پر دستخط کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان ڈراما انڈٖسٹری میں ان کی کمی محسوس کرنے کے حوالے سے بھی کمنٹس کیے۔ عینی جعفری نے جب شوبز انڈسٹری میں دوبارہ واپسی کا اعلان کیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ اداکاری کے میدان میں دوبارہ واپسی پر نروس بھی ہوں اور بہت پرجوش بھی ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’میں محسوس کررہی ہوں کہ اتنا وقت گزرنے کے باوجود اس فن کے لیے مجھ میں جو جذبہ ہے وہ کبھی ختم ہی نہیں ہوا، جب میں شوبز سے دور تھی تو اس دوران میں نے صبر و تحمل سیکھا اور ایک عورت اور ماں ہونے کے ناتے ایک بیش قیمتی سبق یہ بھی سیکھا کہ آپ سب کچھ ایک ہی وقت میں نہیں کرسکتے، ہر چیز اپنے وقت پر ہوتی ہے۔
عینی جعفری نے اپنے کرئیر میں کئی پروجیکٹس میں کام کیا، 2012 میں عینی جعفری ہم ٹی وی کے ڈراما اسیرزادی میں مرکزی کردار میں نظر آئیں، 2013 میں انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی پہلی فلم ہمایوں سعید کی پروڈکشن ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ میں اداکاری کی اور پھر “بالو ماہی’ میں بھی نظر آئیں۔عینی جعفری نے برقعہ ایوینجر کے نام سے ایک متحرک فلم میں مرکزی کردار ’جیا‘ کو بھی اپنی آواز دی ہے۔
انہوں نے 22 فروری 2014 کو فارس رحمن سے شادی کی، جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔عینی جعفری کے مشہور ڈراموں میں صلہ، عذاب زندگی، میری بہن

کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا روز بارش کی نظر ہو گیا

مایا، منڈی اور دیگر شامل ہیں۔

Back to top button