مائیکل سمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل سمتھ کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
پی سی بی کے مطابق 46 سالہ مائیکل سمتھ کو دو سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے اور وہ ریڈ بال اور وائٹ بال، دونوں قومی ٹیموں کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
مائیکل سمتھ نے اپنے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی20 کیریئر میں مجموعی طور پر 7 ہزار 29 رنز بنائے، جبکہ ان کے نام 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں بھی درج ہیں۔
وہ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن کے حامل ہیں اور ماضی میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تین فرنچائزز کے کوچنگ سٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔
بڑھتے عالمی تنازعات، کیا واقعی تیسری عالمی جنگ چھڑنے والی ہے؟
مائیکل سمتھ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔
