چیئرمین پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کر دی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس کی موجودہ مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے، اور نئے معاہدوں کے حوالے سے مشاورتی عمل تاحال جاری ہے۔ تاہم بورڈ کی جانب سے کنٹریکٹس کی منظوری کے بعد جلد اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی فہرست میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان نہیں ہے، اور زیادہ تر موجودہ کرکٹرز ہی معاہدے میں شامل رہیں گے۔

 بابراوررضوان کو ڈراپ کیوں کیا؟عاقب جاوید نے وجہ بتادی

 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی 21 اگست کو متحدہ عرب امارات روانگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں ٹیم ممکنہ طور پر کسی سیریز یا تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گی۔

Back to top button