نسلہ ٹاورکیس،منظورکاکا سمیت 27 ملزمان عدم شواہد پربری

اینٹی کرپشن کورٹ سندھ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے مقدمے میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت 27 ملزمان کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے نسلہ ٹاور کے لیے زمین غیر قانونی طور پر بڑھائی، 700 گز کے پلاٹ کو 1100 گز تک کر دیا اور اس دوران رشوت وصولی سمیت دیگر بے ضابطگیاں کیں۔

خیال رہے کہ تین برس قبل سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے شارع فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر انتظامیہ نے 69 روز تک کارروائی جاری رکھتے ہوئے 15 منزلہ عمارت کو مکمل طور پر گرا دیا تھا۔

Back to top button