نیپرا نے کراچی کےلیے بجلی 10 روپے فی یونٹ مہنگی کردی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کےلیے 10 روپے ایک پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی۔
نیپرا کی جانب سے جولائی 2023 تا مارچ 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور
اضافی وصولی جون تا ستمبر 2024 کی جائیں گی۔ کے الیکٹرک صارفین سے جون میں دو روپے 68 پیسے فی یونٹ، جولائی میں تین روپے 11 پیسے فی یونٹ، اگست میں تین روپے 22 پیسے فی یونٹ جب کہ ستمبر میں 1 روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔
اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں کیا جائے گا۔