بلین ٹری سونامی پروگرام کو "گرین پاکستان” کے نام سے جاری رکھنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے دور حکومت کے بلین ٹری سونامی پروگرام کو "گرین پاکستان” کے نام سے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق "گرین پاکستان” پروگرام کے بجٹ میں 300 فیصد سے زیادہ کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے جب کہ "گرین پاکستان” کےلیے 15 ارب 62 کروڑ روپے رکھنےکی تجویز بھی دی گئی ہے۔
صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد
پی ٹی آئی دور حکومت میں یہ پروگرام 10 بلین ٹری سونامی کے نام سے شروع کیا گیا تھا، رواں مالی سال "گرین پاکستان” پروگرام کےلیے تین ارب 90 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔