چارمارشل لاء لگانے والوں سے کوئی سوال نہیں کیاجا رہا

پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیربرائےآبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کا کہناہے کہ خراب ملکی حالات کا حساب سیاستدانوں سے مانگا جارہا ہے لیکن ان سے کوئی سوال نہیں کیا جارہا ہے جنہوں نے ملک میں 4 بار مارشل لا لگایا۔

سکھرمیں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں اساتذہ میں آفرآرڈرتقسیم کرنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرسیاستدانوں سے توسوالات کیے جارہے ہیں کہ ملک کے ایسے حالات کیوں ہیں، اور سیاستدانوں سے ان کے 35 سالوں کا توحساب مانگا جارہا ہے، لیکن ان سے کوئی سوال نہیں کیا جارہا ہے جنہوں نے 4 بار ملک میں مارشل لا لگایا، جن کے دور میں ملک میں کلاشنکوف اور ہیروئن کلچر عام ہوا، مارشل لا کے دور میں ہی ملک دہشت گردی اورطالبانائزیشن کا شکارہوا۔

انہوں نے کہا کتنے افسوس اوردکھ کی بات ہے کہ ملک میں صرف 13 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، جبکہ 127 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کا سالانہ 8 ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے،1978- 79 میں ملک میں 70 فیصد بجلی ہائیڈرل کے ذریعے حاصل کی جاتی تھی لیکن افسوس ہے کہ آج ملک میں 75 فیصد بجلی کا انحصار تھرمل جبکہ صرف 25 فیصد بجلی کا انحصار پن بجلی پر ہے،ہمارے 3 دریا 1962 میں بھارت کو بیچے گئے، عوام سوشل میڈیا پر مارشل لا لگانے والوں سے سوال کریں کہ کیوں ڈیم نہیں بنائے گئے، ہم سے سوال کریں ہم سیاستدان ہیں اور ایک برا سیاستدان بھی مارشل لا سے ایک کروڑ بار اچھا ہے کیونکہ وہ قوم کے سامنے جوابدہ ہوتا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا جھوٹ اور کرپشن کرنے والا سیاستدان نہیں ہوسکتا، ایک مچھلی سارے تالاب کو گندا کرتی ہے، میڈیا پر بھی پسند کی شادی کرنے پر تو بات کی جاتی ہے لیکن اصل ایشوز پربات نہیں کی جاتی ہے،عوام صرف نعروں پر نہ جائیں، بتائیں کیا ان کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں، 50 لاکھ گھر ملے یا سوشل پروگراموں میں ان کو شامل کیا گیا۔

وفاقی وزیرنے کہالوگوں کے ذہنوں میں صرف یہ خلفشاربھرا گیا ہے کہ سیاستدان ان کے ووٹ سے صرف عیاشی کرتے ہیں، میں نے سکھر کو ایجوکیشن سٹی بنا دیا ہے، 5 یونیورسٹیاں علاقے کو دی ہیں، سکھر میں 3 ماہ کے اندر کامسیٹ یونیورسٹی بننے جارہی ہے،سکھر میں آئی ٹی ٹاور بنا رہے ہیں جہاں 3 ہزار نوجوان روزگارحاصل کرسکیں گے، عوام کو صحت کی فراہمی کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) اور انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) اسپتال بنائے ہیں جبکہ جلد کینسر کے ہسپتال کا افتتاح کرنے جارہے ہیں۔

خواجہ سرا ڈانسر بارے بنی فلم کا پاکستان میں ریلیز کا اعلان

خورشید شاہ نے کہا تعلیم اپنا راستہ خود بناتی ہے، تعلیم انسان کو وژن اورسوچ دیتی ہے، ہمیں معاشرے کو پڑھی لکھی ماں دینا ہے کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں ہی بہتر معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے، اس کے لیے ہمیں اپنی بچیوں کو تعلیم دلانا ہوگی۔

Back to top button