نورمقدم کا قاتل جسمانی طور پر فٹ قرار

اڈیالہ جیل ہسپتال کی جانب سے نور مقدم کے قاتل کو فٹ قرار دیئے جانے کے بعد مجرم کے وکیل نے ملزم ظاہر جعفر کو نفسیاتی مریض ظاہر کرتے ہوئے میڈٰیکل چیک اپ کیلئے درخواست دائر کر دی۔
ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی اور مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کو اسٹریچر پر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت ڈاکٹرز نے ظاہر جعفر سے متعلق رپورٹ ایڈیشل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں جمع کرائی جس میں ظاہر جعفر کی صحت سے متعلق تفصیلات موجود تھیں۔
.ڈاکٹروں نے اپنی رائے دی کہ ملزم ظاہر جعفر کا متعدد مرتبہ میڈیکل چیک اپ کیا گیا، ماہر نفسیات نے بھی معائنہ کیا اور ملزم کو مکمل فٹ قرار دیا ہے۔
مریم کی بریت کیخلاف اپیلوں کو خارج کرنے کی استدعا
تاہم یکم دستمبر کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ظاہرجعفرکے وکیل نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر کی تھی اور ظاہرجعفرکے وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرچیک اپ کی بھی استدعا کی۔
