شمالی کوریاکےسربراہ کوقتل کیاگیاتوفوج ایٹمی حملہ کردےگی،آئینی ترمیم منظور

۔شمالی کوریا کے آئین میں تبدیلی کی گئی ہے کہ اگر ملک کے حکمراں کم جونگ ان کو قتل کیا گیا یا وہ حملے کے باعث حکمرانی کے قابل نہ رہے تو ملک خودکار طور پر فوری جوہری حملہ کردے گا۔
برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ آئینی ترمیم 22 مارچ کو منظور کی گئی تھی تاہم اسے اب پہلی بار عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔
نئی شق شمالی کوریا کے جوہری پالیسی قانون کے آرٹیکل 3 میں شامل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر دشمن قوتوں کے حملے سے ریاستی جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم خطرے میں پڑتا ہے تو خودکار اور فوری جوہری حملہ کیا جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نئی پالیسی کی وجہ حالیہ علاقائی کشیدگی اور ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والے حالات کو قرار دیا جا رہا ہے۔
شمالی کوریا کو خدشہ ہے کہ مستقبل میں ان کی اعلیٰ قیادت کو بھی اسی نوعیت کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔باوجود اس کہ شمالی کوریا میں خفیہ معلومات اکٹھی کرنا اور اعلیٰ قیادت تک رسائی حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے
