اومیکرون، سکولوں میں 50 فیصد حاضری کا فیصلہ

کرونا وائرس کے ’اومیکرون‘ ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کیسز کی 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں میں اِن ڈور اجتماعات، 12 سال سے کم عمر طلبہ کے لیے 50 فیصد حاضری سمیت متعدد پابندیاں عائد کردیں۔
این سی او سی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل محمد ظفر اقبال کی سربراہی میں ہوا جس کے دوران ملک میں وبا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی کی نئی پابندیوں کا اطلاق 20 سے 30 جنوری تک جاری رہے گا، اس دوران 27 جنوری کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا تاہم شادیوں کے لیے عائد کردہ پابندیاں سے 24 جنوری سے نافذالعمل ہو کر 15 فروری تک جاری رہیں گی۔اسی طرح انڈور ڈائننگ پر پابندی کا اطلاق بھی 24 جنوری سے ہوگا۔
عثمان مرز کیس، منحرف گواہ اپنے ساتھ پیش آنیوالے واقعے سے مکر گئے
