عثمان مرز کیس، منحرف گواہ اپنے ساتھ پیش آنیوالے واقعے سے مکر گئے

لڑکا لڑکی تشدد کیس میں محرف گواہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی قسم کے واقعہ سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈٰیو میں ان کی بجائے کوئی لڑکا لڑکی موجود ہیں، ان کا کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ای الیون لڑکے لڑکی جنسی تشدد کیس کی سماعت کی۔ منحرف ہونے والے متاثرہ لڑکا لڑکی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کل دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اومیکرون، سکولوں‌ میں 50 فیصد حاضری کا فیصلہ

فاضل جج نے ملزمان کی چھ جولائی کو وائرل ہونے والی ویڈیو عدالت میں بند کمرے میں چلانے کا فیصلہ کیا اور سماعت ان کیمرہ ڈیکلیئر کردی گئی۔ کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ افراد اور صحافیوں کو باہر نکال دیا گیا۔ مثاثرہ لڑکے اسد کے بیان پر پراسکیوٹر رانا حسن عباس نے جرح کی۔

Back to top button