شہباز گل کی اہلیہ کی ڈگری کی انکوائری کا حکم

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی اہلیہ کی ڈگری کی جانچ کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، انکوائری کا فیصلہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
سابق فوجیوں کی سوسائٹی فوجی قیادت کے خلاف کیوں ہو گئی؟
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے شہباز گل کی اہلیہ کی ڈگری کی تحقیقات کا حکم دے دیا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے افسران پر مشتمل کمیٹی شہباز گل کی اہلیہ کی اسکالرشپ کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔
اس بارے میں وزارت سائنس کو کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کی اہلیہ 2011 میں اسکالر شپ کے تحت پی ایچ ڈی کرنے امریکا گئیں۔
اس سکالرشپ منصوبے کی 2014 تک وزارت سائنس نے فنڈنگ کی جس کے بعد منصوبہ ایچ ای سی کے حوالے کردیا گیا۔وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی اورکامسیٹس یونیورسٹی کے پرو ریکٹر آغا حسن بلوچ کا کہنا ہے کہ پیسوں کی ریکوری کرکے غریب بچوں کی تعلیم پر خرچ کیا جائے۔
