پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل10غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل10کوغیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ  کے بقیہ 8 میچز ملتوی کردیےگئے اور پی ایس ایل کو موجودہ حالات کے تناظر میں ملتوی کیا گیا ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کے مشورے پرکیاگیا، وزیر اعظم کی رائے میں موجودہ حالات میں تمام توجہ پاک فوج کی کوششوں پر ہونی چاہیے۔

Back to top button