انتخابی اصلاحات کیلئے ترامیم کو حتمی شکل دیدی گئی

حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے ترامیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیاں رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پر کی جائیں۔ حلقہ بندیوں کا عمل انتخابی شیڈول کے اعلان کے 4 ماہ قبل مکمل ہوگا۔

ترمیم کے مطابق تمام انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد برابر رکھنے کی تجویز ہے۔ حلقوں میں ووٹرز کی تعداد میں فرق 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا۔

ترمیم کے مطابق حلقہ بندیوں کے خلاف شکایت 30 روز میں کی جاسکے گی۔ الیکشن کمیشن پولنگ عملے کی تفصیلات ویب سائٹس پر جاری کرے گا۔ پولنگ عملہ انتخابات کے دوران اپنی تحصیل میں ڈیوٹی نہیں دے گا۔

ترمیم کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں کیمروں کی تنصیب میں ووٹ کی رازداری یقینی بنائی جائے گی۔ کاعذات نامزدگی مسترد یا واپس لینے پر امیدوار کو فیس واپس کی جائے گی۔

ترمیم کے مطابق امیدوار ٹھوس وجوہات پر پولنگ اسٹیشن کے قیام پر اعتراض کرسکے گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کےلیے ووٹنگ کی سہولت الیکشن کمیش کو دینےکی تجویز دی گئی۔ حتمی نتائج کے 3 روز میں سیاسی جماعتیں حتمی ترجیحی فہرست فراہم کریں گی۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ

’’اداکارہ کنگنا کی معروف فلمی جوڑی پر الزامات کی بوچھاڑ‘‘

ترامیم کی قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظوری لی جائے گی۔

Back to top button