انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں 20 جولائی بروز جمعرات کو امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، کاروبار کے اختتام تک ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر آ گیا تھا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 285.15 روپے ہوگئی ہے۔
