پاک بحریہ کافضاء میں مار کرنے والے میزائلز کاکامیاب تجربہ

پاک بحریہ نےزمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ کاتجربہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔لایٔیو ویپن فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ:لاپتہ افراد کیس میں 2018کا فیصلہ ،جرمانے بحال
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
