شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق ترجمان لاہور ہائیکورٹ کی وضاحت

ترجمان لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
ترجمان لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہےکہ شہباز شریف کی ضمانت ہوچکی ہے۔ ترجمان لاہور ہائی کورٹ کے مطابق ججوں کے دستخط ہونے کے بعد شہباز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جائے گا لہٰذا میڈیا قیاس آرائیوں سے پرہیز کرتے ہوئے احتیاط سےکام لے۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 13 اپریل کو شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
